اب یا پھر کبھی نہیں!!!
عمران
خان صاحب آپ ایک کرشماتی لیڈر اور انسا ن ہیں۔آج قدرت نے آپ کو اس جگہ پر کھڑا
کردیا ہے جہاں سے آپ اس قوم کو ایک تابناک اور شاندار مستقبل کی طر ف لے
کرجاسکتےہیں۔ قدرت نے آپ کو اس قوم کا کپتان بنادیا ہے اور آپ اس وقت ٹاس جیت کر
گراونڈمیں کھڑے ہیں۔اب آپ نے فیصلہ کرنا ہےکہ قوم کو جتوانا ہے یا اس کو شکست کی
بھول بھلیوں میں پہنچانا ہے۔تبدیلی کا بلا آپ کے ہاتھ میں ہے اورآپ اس سےملک میں
موجود اڑسٹھ سال سے چلنے والی کرپٹ خاندانی سیاست کاراستہ ہمیشہ ہمیشہ کےلیے روک سکتےہیں اور ان بھیڑیوں کے جتھے کوتاریخ کے
جنگل میں دھکیل سکتےہیں ۔
اس سب کچھ کےلیے آپ کو چند ایک مطالبات کرنے ہوں گےاور جس طرح کے حالات ہیں ایسے میں یہ ایک سو دس فیصد امکان ہے کہ آپ کے مطالبات مان لیے جائیں گے ۔
1) سب سے پہلے بائیومیڑک سسٹم کے الیکشن میں استعما ل کےلیےقانون پاس کیا جائے۔جس کی وجہ سے ووٹنگ ٹائم ختم ہونے کے پانچ منٹ کے اندر اندر پورے پاکستان کے حلقوں کا نتیجہ سامنے آجایا کرے گااور کوئی بندہ دھاندلی کا رونا نہیں روئے گا۔
2) ہر شناختی کارڈ رکھنے والے پاکستانی کےلیے ووٹ ڈالنا لازمی ہوگا اور نہ ڈالنے والا جرمانے یا قید کی سزا بھگتے گا۔
3) ان انتخابی اصلاحات کے بعدچھ ماہ کے اندر اندر بلدیاتی انتخابی بائیومیڑک سسٹم کےتحت کراکے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔قوی امکان یہ ہے کہ آپکی کی جماعت ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرلے گی۔
4) آپ اپنے سارے جنون، سرمایہ دار دوستوں، ملکی اور غیر ملکی امداد کا رخ خیبر پختون خوا کی طرف موڑ دیں اور اس کواگلے پونے چار سالوں میں پاکستان کا سب سے خوشحال، پرامن، تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ صوبہ بنا دیں۔
5) اور پھر پونےچار سال بعد ان اقدامات، اصلاحات اورکامیابیوں کو اپنے انتخابی مہم کےلیے استعمال کریں اور یقین مانیے کہ کوئی بھی آپ اس ملک میں حقیقی تبدیلی لانے سے نہیں روک سکے گااور نہ ہی آپ کے وزیراعظم بننے کی راہ میں رکاوٹ بن سکے گا۔لیکن اگر آپ یہ سب نہ کرسکے تو یقین مانیے کہ نہ صرف آپ کی اٹھارہ سالہ جدوجہد خاک ہوجائے گی بلکہ یہ قوم بھی ہر آنے والےمسیحاسے مایوس ہوجائے گی ۔
۔۔۔ پھر یہاں کوئی نہیں ۔۔ کوئی نہیں آئے گا۔۔
حفیظ درویش

No comments:
Post a Comment